اسلام آباد (15 جون 2026): وفاقی وزیر بحری امور جنید انوار چوہدری نے کراچی پورٹ کی ایک اور بڑی کامیابی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی پورٹ نے 8 سال بعد 2 ہزار جہازوں کی آمد کا سنگِ میل عبور کر لیا ہے۔
انھوں نے بتایا کہ کراچی پورٹ پر ایک سال کے دوران 2 ہزار 3 جہاز لنگر انداز ہوئے، جب کہ جہازوں کی آمد میں گزشتہ سال کے مقابلے 7.5 فی صد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
وفاقی وزیر بحری امور کے مطابق کراچی پورٹ پر آنے والے جہازوں کا مجموعی ٹنیج 8 کروڑ 44 لاکھ ٹن سے تجاوز کر گیا ہے، جب کہ گراس رجسٹرڈ ٹنیج میں بھی 3 فی صد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
جنید انوار چوہدری نے کہا کہ بحری تجارت میں اضافہ ملکی معیشت کے لیے مثبت اشارہ ہے۔
کراچی کے صنعت کاروں نے بجٹ 2026-27 کو صنعت کی بحالی کے لیے ناکافی قرار دے دیا
دوسری جانب چیئرمین کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) شاہد احد نے کہا کہ شپنگ سرگرمیوں اور آپریشنل کارکردگی میں بہتری کے باعث یہ تاریخی کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ انھوں نے کہا کہ 1887 میں قائم ہونے والا کراچی پورٹ آج بھی ملک کا سب سے اہم بحری تجارتی گیٹ وے ہے۔


