بدھ, جون 17, 2026
اشتہار

غیر ملکی ٹرانس شپمنٹ جہازوں کیلئے پورٹ چارجز میں نمایاں رعایتوں کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی(19 مارچ 2026): وفاقی وزیر بحری امور نے شپنگ لائنز کے لیے بڑے مراعاتی پیکج کا اعلان کردیا ہے۔

وفاقی وزیر برائے بحری امور محمد جنید انوار چوہدری کی زیر صدارت منعقدہ ایک اہم اجلاس میں کراچی پورٹ ٹرسٹ کے لیے ایک تاریخی مالیاتی مراعاتی پیکج کی منظوری دی گئی ہے۔ اس اقدام کا مقصد کراچی کی بندرگاہوں کو عالمی شپنگ کے لیے کم لاگت اور مؤثر ترین راستہ بنانا ہے۔

وفاقی وزیر نے اعلان کیا ہے کہ 18 مارچ 2026 سے نئی مراعاتی اسکیم نافذ کر دی گئی ہے، جس کے تحت غیر ملکی ٹرانس شپمنٹ جہازوں اور کارگو برآمد کنندگان کے لیے پورٹ چارجز میں نمایاں رعایتیں دی گئی ہیں۔

ڈرائی بلک ایکسپورٹ کارگو پر ڈیوٹی اور چارجز میں 60 فیصد تک بڑی کمی کر دی گئی ہے۔ٹرانس شپمنٹ کارگو کی کم از کم شرط 10 فیصد سے کم کر کے 7.5 فیصد کر دی گئی ہے، جبکہ بیس ڈسکاؤنٹ 5 فیصد سے بڑھا کر 20 فیصد کر دیا گیا ہے۔

زیادہ جہاز لانے والی شپنگ لائنز اور اضافی کارگو پر مزید 5 فیصد خصوصی رعایت دی جائے گی۔بڑے کنٹینر جہازوں کو ویٹ چارجز میں 50 فیصد تک چھوٹ دی گئی ہے۔

50 فیصد جی آر ٹی ٹرانس شپمنٹ کارگو پر 60 فیصد فلیٹ رعایت مقرر کی گئی ہے۔ماحول دوست ایندھن استعمال کرنے والے جہازوں کے لیے اضافی 5 فیصد رعایت کا اعلان کیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر محمد جنید انوار چوہدری کا کہنا ہے کہ ان مراعات کا ہدف کراچی پورٹ کو عالمی سطح پر ایک مسابقتی بندرگاہ بنانا ہے تاکہ ملکی معیشت اور زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہو سکے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں