The news is by your side.

Advertisement

کراچی پورٹ : بحری جہاز ٹکرانے کے حادثے کی انکوائری رپورٹ جاری

کراچی : بندرگا ہ پر جہاز ٹکرانے کےحادثے کی ابتدائی انکوائری رپورٹ جاری کردی گئی، کراچی پورٹ پر واقعے کا ذمہ دار ہیپگ لائڈز کے جہاز ٹولٹن کے کپتان کو قرار دیا گیا ہے۔

ابتدائی انکوائری رپورٹ کے مطابق کراچی پورٹ ٹرسٹ پر جہاز ٹکرانے کے حادثے کی وجہ  ہیپگ لائڈز کے جہاز ٹولٹن کے کپتان کو قرار دیا گیا ہے، کپتان کا سست رویہ حادثے کا باعث بنا، حادثے سے پہلے جہاز ریکارڈنگ میں پائلٹ نے ہدایات نہیں دیں تھیں۔

کے پی ٹی کے زیادہ طاقتور ٹگس ہوتے تو حادثہ سے بچنےکا امکان تھا، ٹگس کی تعداد دو کے بجائے تین ہونی چاہئے تھی جہاز کے ریورس گیئر”اسٹن” نے کام نہیں کیا۔

اس حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ “اسٹن” جہاز کی رفتار کم کرکے اسے بتدریج روک دیتا ہے ایسے جہاز کو ڈیڑھ سے دو منٹ میں رک جانا چاہئے تھا، حادثے کا شکارجہاز دو منٹ چالیس سیکنڈز چلتا رہا۔

کے پی ٹی ذرائع کے مطابق جہاز کی آخری لمحات میں رفتار کم نہ ہونے سے حادثہ پیش آیا،حادثے کی تحقیقات میں جہاز کی ریکارڈنگ سے بھی مدد لی گئی۔

مزید پڑھیں: کراچی بندرگاہ پر دو جہازوں کی ٹکر، کئی کنٹینرز سمندر میں جاگرے

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ19مارچ کو کراچی کی بندرگاہ پر دو مال بردار بحری جہاز ٹکرا گئے تھے، حادثے کے باعث جہازوں پر لدے برآمدی سامان کے کئی کنٹینرز سمندر میں جاگرے تھے جس کے بعد پورٹ پر کام بند کردیا گیا۔

حادثہ کیماڑی میں ساؤتھ ایشین ٹرمینل پر برتھنگ کے دوران پیش آیا تاہم حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، دونوں جہازبرآمدی سامان لے کر برتھ کی طرف آرہے تھے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیاپر شیئر کریں۔  

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں