The news is by your side.

Advertisement

ننھے ارحم کی لاش ملنے کا واقعہ ، پوسٹ مارٹم میں اہم انکشاف

کراچی : شاہ فیصل سے ملنے والی ننھے ارحم کی لاش کا پوسٹ مارٹم مکمل کرلیاگیا، جس میں انکشاف کیا ہے کہ بچےکی موت گلہ دبانے سے ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے شاہ فیصل سے ننھے ارحم کی لاش ملنے کے واقعے پر مقتول کا پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا گیا۔

ابتدائی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بچےکی موت گلہ دبانےسےہوئی، بچےکےسرپرچوٹوں کےنشان ہیں، بچے کی لاش پانی میں پڑے رہنے سے خراب ہوئی۔

ڈاکٹر سمیہ نے کہا کہ ڈی این اےکیلئےسیمپلزبھیجےجارہےہیں، ابتدائی طورپربچہ کی ہلاکت قتل ہی معلوم ہوتی تاہم میڈیکل رپورٹس آنے کے بعد وجہ موت معلوم ہوسکے گی۔

یاد رہے آج صبح کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی کے قریب سے 3 سالہ بچے کی لاش برآمد ہوئی تھی، ریسکیوذرائع کا کہنا تھا کہ ارحم نامی بچہ 4روزقبل لاپتہ ہواتھا اور زینب الرٹ ایپلی کیشن میں بھی لاپتہ بچے کا اندراج تھا۔

بچے کے ماموں نے پڑوسی پر قتل کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا 3سالہ بچے کو قتل کیا گیا، 13تاریخ کو میرا بھانجا لاپتہ ہوا ، کراچی سے حیدرآباد تک بچے کو ہر جگہ ڈھونڈا مگر نہ مل سکا۔

ارحم کے ماموں کا کہنا تھا کہ اتوار کے روز پڑوسی نوید حیدرآبادی سے جھگڑا ہوا تھا، اس نے کہا تھا ایسا بدلوں گا کہ یاد رکھو گے۔

ماموں ارحم نے بتایا تھا کہ بچے کی گرد ن چھلی ہوئی ہے اور زخموں کا نشان ہے،ارحم کی لاش گھر کے قریب خالی گراوٴنڈ سے ملی، ہماری نشاندہی پر نوید حیدرآبادی کو گرفتار کیا گیا، نوید حیدرآبادی اس وقت بھی پولیس کی تحویل میں ہے، پولیس کچھ دیر میں اسپتال پہنچ کر مزید قانونی کارروائی کریں گی۔

Comments

یہ بھی پڑھیں