The news is by your side.

Advertisement

کراچی میں بڑا بریک ڈاون،80فیصد شہرکی بجلی غائب

کراچی : کراچی میں بڑے پاور بریک ڈاون کے نتیجے میں اسی فیصد شہرکی بجلی غائب ہوگئی۔

شہر کراچی میں علی الصبح بجلی کے بڑے بریک ڈاؤن کے باعث آدھے سے زیادہ شہر تاریکی میں ڈوب گیا جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ بجلی کے بریک ڈاؤن کے باعث اولڈ سٹی ایریا، لیاری، شو مارکیٹ، رنچھور لائن، گارڈن، لسبیلہ، گرومندو، شاہ فیصل، ڈرگ روڈ، قائد آباد، بلوچ کالونی، محمود آباد سمیت متعددوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہے۔

دوسری جانب ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ جامشورو سے آنے والی پانچ سو کے وی کی ہائی ٹرانسمیشن لائن ٹرپ ہوئی جس کے باعث بجلی کا بریک ڈاؤن ہوا ہے۔

ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ عملہ خرابی دور کرنے میں مصروف ہے جلد شہر کی بجلی بحال ہونا شروع ہو جائے گی۔

واضح رہے کہ بجلی کی معطلی کے باعث دھابے جی، گھارو ، پپری اور حب پمپنگ اسٹیشنوں کی بجلی بند ہوگئی جس سے شہر کراچی کو بیس کروڑ گیلن سے زائد پانی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں