The news is by your side.

Advertisement

ایم کیو ایم کی دوسرے دن بھی کراچی پریس کلب کے باہرعلامتی بھوک ہڑتال

کراچی : متحدہ قومی موومنٹ کے قائد کی میڈیا پر تقاریر، تصویر اور بیانات کی اشاعت اور نشر کرنے پرعائد پابندی کے خلاف متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام دوسرے دن بھی کراچی پریس کلب کے باہر علامتی بھوک ہڑتال کی گئی۔

بھوک ہڑتال کا آغاز ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان عبد الحسیب ، محمد حسین ، اقبال مقدم ، گلفراز خان خٹک ، ریحانہ نسرین ، عارف خان ایڈووکیٹ اور حق پرست اراکین قومی وصوبائی اسمبلی نے کراچی پریس کلب کے باہر بھوک ہڑتالی کیمپ پر صبح11بجے کیا ۔

اس موقع پر بھوک ہڑتالی کیمپ میں بلدیاتی انتخابات میں کراچی کے چھ ڈسٹرکٹ سے منتخب ہونے والے یوسی چیئرمین ، وائس چیئرمین اور ایم کیوایم کے ذمہ داران و کارکنان بھی بڑی تعداد میں موجود تھے ۔

بھوک ہڑتالی کیمپ کے شرکاء نے اپنے منہ پر پٹیاں پہن رکھی تھیں جن پر سلے ہوئے ہونٹ بنے ہوئے جبکہ اسی پٹی پر ”قائد تحریک الطا ف حسین کی زباں بندی ، نامنظور نامنظور “ کامطالبہ تحریر تھا ۔

بھوک ہڑتالی کیمپ کے شرکاء جب بھوک ہڑتال پر بیٹھ رہے تھے تو انہوں نے الطا ف حسین کے حق میں فلک شگاف نعرے لگائے اور ان سے مکمل یکجہتی کااظہار کیا۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں