پیر, جون 8, 2026
اشتہار

کراچی: ملیر جیل سے فرار ہونے والا خطرناک قیدی ’پولکا‘ پکڑا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی(14 مئی 2026): ملیر جیل سے فرار ہونے والے قتل اور اغوا کے مقدمات میں ملوث قیدی طاہر عرف پولکا کو ایک مشترکہ کارروائی کے دوران دوبارہ گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ملیر پولیس کے ترجمان کے مطابق یہ کامیاب کارروائی وفاقی انٹیلی جنس ٹیم، شاہ لطیف پولیس اور جیل پولیس نے مشترکہ طور پر انجام دی۔ ملزم کو لانڈھی ریلوے اسٹیشن کے قریب سے گرفتار کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ قیدی طاہر عرف پولکا 9 مئی 2026 کو ملیر جیل میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران سیکیورٹی کی آنکھوں میں دھول جھونک کر فرار ہو گیا تھا۔ ملزم نے جیل میں موجود مہمانوں کی آڑ لی اور وہاں سے نکلنے میں کامیاب رہا۔

ملزم قتل اور اغوا جیسے سنگین مقدمات میں ملیر جیل منتقل کیا گیا تھا اور اس کے خلاف شاہ لطیف ٹاؤن تھانے میں مقدمہ درج تھا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار قیدی سے فرار کے محرکات اور دیگر پہلوؤں پر مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

ملزم طاہر نوید کو جوہر آباد انویسٹی گیشن پولیس نے گرفتار کیا تھا اور اسے رواں سال 27 اپریل کو جیل کسٹڈی میں بھیجا گیا تھا۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق ملزم طاہر عرف پولکا مشہور صحافی ولی بابر قتل کیس میں بھی گرفتار ہو کر جیل گیا تھا، تاہم بعد ازاں اس کیس میں بری ہو گیا تھا۔

کراچی: ملیر جیل سے خطرناک قیدی کے فرار کا مقدمہ درج، 4 پولیس اہلکار نامزد

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں