ہفتہ, مارچ 14, 2026
اشتہار

کراچی احتجاج، جماعت اسلامی کے 30 کارکنان جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

اشتہار

حیرت انگیز

انسداددہشت گردی عدالت کراچی کی عدالت نے جلاؤگھیراؤ، سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کے کیس میں جماعت اسلامی کے 30 کارکنان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پولیس نے ہفتہ کے روز گرفتار کیے گئے جماعت اسلامی کے 30کارکنان کو عدالت پیش کیا تو پراسیکیوٹر نے استدعا کی کہ ملزمان نے سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا ہے لہذا جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔

جماعت اسلامی کی سندھ اسمبلی پہنچنے کی کوشش، پولیس کی شیلنگ، لاٹھی چارج

جماعت اسلامی کے وکیل نے کارکنوں کے ریمانڈ کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ایف آئی آر میں کوئی ایسی چیز نہیں جس سے دہشت  پھیلنے کا اندیشہ ہو، ایف آئی آر میں فائرنگ کا ذکر ہے لیکن کوئی اسلحہ برآمد نہیں ہوا، احتجاج عوامی حق ہے دہشت گردی کی دفعات ختم کی جائیں۔

عدالت نے سرکاری وکیل کی استدعا مسترد کرتے ہوئے کارکنان کا جسمانی ریمانڈ دینے سے انکار کر دیا اور تمام ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

جماعت اسلامی قانون سے بالاتر نہیں کہ اپنی مرضی چلائے، شرجیل میمن

دوران سماعت  جماعت اسلامی کےکارکن کی حالت ناساز ہونے پر این آئی سی سی ڈی منتقل کر دیا گیا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں