کراچی کے علاقے میٹروپول میں ٹریفک میں پھنسے لوگوں کی جانب سے ہارن بجانے پر اہلکار نے اسلحہ نکال لیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی میں میٹروپول کے قریب ٹریفک روکا گیا اس دوران ٹریفک میں پھنسے لوگوں نے ہارن بجایا تو اہلکار نے اسلحہ نکالا اور شہریوں کو گالیاں دیں جس پر لوگوں نے شور مچایا تو واپس چلا گیا۔
ایس ایس یو اہلکار نے اسلحہ دکھا کر ٹریفک میں پھنسے لوگوں کو ڈرانے کی کوشش کی جس کی ویڈیو سامنے آنے پر حکام نے نوٹس لے لیا۔
ایس ایس یو حکام کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکار کے خلاف تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
سلمان لودھی اے آر وائی نیوز کراچی کے کرائم رپورٹر ہیں۔


