کراچی کے علاقے سرجانی لیاری 50 میں پنکچر والے نے شاگرد بھائیوں کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا دیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے سرجانی لیاری 50 میں پنکچر والے نے تلخ کلامی کے بعد شاگرد بھائیوں کو لاتیں، تھپڑ مارے ایک شاگرد کی ناک کی ہڈی ٹوٹ گئی۔
12 سالہ حنیف اور 15 سالہ انیس اسکول سے واپسی پر پنکچر شاپ پر کام کرتے تھے۔
کار سوار شہری نے واقعے کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کی جس میں واضح طور پر دکان کے مالک کو کم عمر ملازمین پر تشدد کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
پنکچر والا لوگوں کے جمع ہونے پر انہیں بھی مغلظات بکتا رہا۔
پولیس نے وائرل ویڈیو کا نوٹس لے لیا اور ویڈیو کی مدد سے تشدد میں ملوث ملزم کو گرفتار کرکے کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی اور کرائم رپورٹر ہیں، وہ 14 سال سے زائد عرصے سے اپنے شعبے میں مصروف عمل ہیں اور انویسٹیگیٹو نیوز بریکنگ میں مہارت رکھتے ہیں، اور کراچی کے جرائم اور پولیس نظام سے متعلق گہری سمجھ بوجھ کے حامل ہیں۔


