ہفتہ, جون 13, 2026
اشتہار

کراچی میں شہریوں نے اب تک قربانی کے 80 ہزار جانور خریدے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی (20 مئی 2026): عید الاضحیٰ کی آمد میں اب صرف 8 دن باقی رہ گئے، عید قرباں قریب آتے ہی کراچی ناردرن بائی پاس پر لگنے والی ایشیا کی سب سے بڑی عوام دوست منڈی میں خریداروں کا رش ہے۔

ملک کے مختلف اضلاع سے قربانی کے خوب صورت اور بھاری بھر کم جانوروں کی آمد کا سلسلہ بھی مسلسل جاری ہے، اب تک عوام دوست منڈی میں پہنچنے والے جان وروں کی مجموعی تعداد ڈھائی لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔

ایڈمنسٹریٹر منڈی طارق تنولی کا کہنا ہے کہ شہری مناسب قیمتوں پر اپنے من پسند جانور خرید کر ہنسی خوشی گھروں کو لوٹ رہے ہیں، میڈیا سیل کے انچارج ذکی ابڑو نے کہا کہ اب تک منڈی سے 70 سے 80 ہزار جانور فروخت ہو چکے ہیں اور ہر گزرتے دن کے ساتھ اس تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے، صرف گزشتہ 3 روز کے دوران کراچی والوں نے 25 ہزار سے زائد قربانی کے جانور خریدے ہیں۔


قربانی کے جانور بجلی کے کھمبوں سے نہ باندھیں، کے الیکٹرک


طارق تنولی کا کہنا تھا کہ بیوپاریوں کو پہلے دن سے 24 گھنٹے پانی کی سپلائی، بہترین لائٹس اور فول پروف سیکیورٹی فراہم کر رہے ہیں، جب کہ شہریوں کی تفریح کے لیے فوڈ اسٹریٹ پر معیاری کھانے بھی دستیاب ہیں۔

دوسری طرف سیکیورٹی کے لیے نادرن بائی پاس آنے والے تمام راستوں میں رینجرز اور پولیس کی مزید پکٹس قائم کر دی گئی ہیں، عوام دوست منڈی انتظامیہ کے بہترین انتظامات اور مناسب قیمتوں کے باعث یہ منڈی اس سال کراچی کے شہریوں کی پہلی ترجیح بن چکی ہے۔

+ posts

انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں