پیر, اپریل 20, 2026
اشتہار

کراچی: دیور نے 20 سالہ بھابھی کو قتل کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن قصبہ کالونی میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں دیور نے 20 سالہ بھابھی کو قتل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے قصبہ کالونی میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس کے بعد ملزم فرار ہوگیا، پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ مقتولہ کی شناخت سونیا کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق 20 سالہ سونیا کو مبینہ طور پر دیور نے فائرنگ کرکے قتل کیا، مقتولہ کے اغوا کا مقدمہ درج تھا بازیابی کے بعد والدین کے حوالے کی گئی تھی۔

حکام کا مزید کہنا ہے کہ 20 سالہ سونیا کی لاش کو اسپتال منتقل کردی گئی ہے جبکہ ملزم کی گرفتاری کیلئے کارروائی جاری ہے، جلد ہی ملزم کو گرفتار کرلیا جائے گا۔

دوسری شادی کا ارادہ رکھنے والی ساس کو داماد نے قتل کردیا

دوسری جانب حیدرآباد میں بھی ایک اور افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، جہاں سفاک شوہر نے کدال کا وار کرکے بیوی کو قتل کر دیا جس کے بعد مقتولہ کے رشتے داروں نے اسے بھی قتل کردیا۔

حیدرآباد پولیس نے بتایا کہ افسوسناک واقعہ حیدرآباد کے گاؤں خداڈنو پنھور میں پیش آیا جہاں مبینہ طور پر گھریلو جھگڑے کے دوران شوہر نے کدال کے وار کرکے بیوی کو قتل کردیا، پولیس نے بتانا کہ واقعے کے بعد خاتون کے رشتے داروں نے اپنی بیوی کو قتل کرنے والے شخص کو بھی قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق معاملے کی مزید تفتیش کی جا رہی ہے، مقتولین کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے سول اسپتال منتقل کردی گئیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں