کراچی میں پولیس / رینجرز کا آپریشن، سات گرفتار -
The news is by your side.

Advertisement

کراچی میں پولیس / رینجرز کا آپریشن، سات گرفتار

کراچی: شہرقائد کےعلاقے پرانا گولیمارمیں رینجرزنے سرچ آپریشن کے دوران 5 افراد کو حراست میں لے کربھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا۔

رینجرزذرائع کے مطابق رینجرز نے جرائم پیشہ افراد کی موجود گی کی اطلاع پرپرانا گولیمارکے علاقوں میں سرچ آپریشن کیا۔

کارروائی کے دوران پہلے سے گرفتارملزمان کی نشان دہی پرپانچ افراد کو حراست میں لے کرایک مکان میں چھپایا گیا بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا۔

رینجرز کے مطابق گرفتارملزمان کا تعلق لیاری گینگ وارکے گروپ بابا لاڈلہ سے ہے، دوسری جانب قانون نافذکرنے والے اداروں نے لیاری کے علاقے کھٖڈا مارکیٹ سےسیاسی جماعت کے کارکن رضوان اعوان کوحراست میں لےلیا۔

دوسری جانب لیاری آگرہ تاج میں بھی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دوملزمان کو گرفتارکرلیا، پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں