جمعہ, مئی 8, 2026
اشتہار

کراچی میں بارش، کرنٹ لگنے اور مختلف حادثات میں 6 افراد جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی میں بارش کے باعث کرنٹ لگنے اور مختلف حادثات میں 6 افرا جاں بحق ہوگئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے نیو کراچی حسن بروہی گوٹھ میں گھر میں کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی شناخت سرتاج کے نام سے ہوئی ہے۔

ریسکیو حکام کا کہنا کہ پی آئی بی کالونی میں ہوٹل کے قریب کرنٹ لگنے سے عبدالوالی نامی شخص جاں بحق ہوگیا۔

ادھر پرانا گولیمار میں گھر کی دیوار گرنے سے رکشہ ڈرائیور ارشاد جاں بحق ہوگیا، سرجانی ٹاؤن سیکٹر 7 اے میں گھر میں کرنٹ لگنے سے 12 سالہ دعا جاں بحق ہوگئی۔

احسن آباد سیکٹر 3 میں بھی کرنٹ لگنے سے شہاب الدین نامی شخص جاں بحق ہوگیا۔

علاوہ ازیں تیز بارش کے بعد گرومندر اور نمائش چورنگی بھی پانی میں ڈوب گئی، نمائش چورنگی پر عملہ وائپر سے پانی نکالنے کی ناکام کوشش کرتا رہا۔

انتظامیہ کی جانب سے کیے گئے دعوے دھرے رہ گئے، شاہراہوں پر کئی فٹ پانی جمع، فٹ پاتھ بھی منظر سے غائب ہوئے، شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے جبکہ ٹریفک کی روانہ بھی متاثر ہوگئی ہے۔

+ posts

سلمان لودھی اے آر وائی نیوز کراچی کے کرائم رپورٹر ہیں۔

اہم ترین

سلمان لودھی
سلمان لودھی
سلمان لودھی اے آر وائی نیوز کراچی کے کرائم رپورٹر ہیں۔

مزید خبریں