کراچی میں بارشوں کے بعد انتظامیہ نے فوج سے مددطلب کرلی

کراچی : شہر قائد میں موسلادھار بارش کے بعد انتظامیہ نے پاک فوج سے مددطلب کرلی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں موسلادھار بارش سے کئی علاقے ڈوب گئے، شہر میں ہنگامی صورتحال پر انتظامیہ نے پاک فوج سے مدد طلب کرلی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کراچی انتظامیہ کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرادی ہے ، پاک فوج کی جانب نکاسی آب کیلئے واٹر پمپس فراہم کردیئے گئے۔
آرمی چیف نے شہریوں کو تمام ممکنہ مدد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔
مزید پڑھیں : کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش ‘ 13 افراد جاں بحق
کراچی میں موسلادھار بارش نے نظام زندگی مفلوج کردی ، سہراب گوٹھ،نارتھ کراچی ،نارتھ ناظم آباد،فیڈرل بی ایریا،گلشن،ملیر سمیت دیگر علاقوں کئی کئی فٹ پانی جمع ہوگیا ہے۔
بارشوں کے دوران مختلف حادثات میں اب تک 13 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔