تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

ذرا سی بارش، سندھ حکومت کی کارکردگی کا پول کھل گیا

کراچی : شہر قائد میں ہونے والی ہلکی بارش نے متعلقہ اداروں کی کارکردگی کو بے نقاب کردیا، نالوں کا پانی سڑکوں پر ابل پڑا، عوام کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں ہونے والی ذرا سی بارش بھی شادمان کے علاقے چودہ اے کا نالہ برداشت نہ کرسکا، صفائی نہ ہونے کے باعث نالہ ابل پڑااور گندہ پانی سڑکوں پر آگیا۔

اے آر وائی نیوز کے نمائندے کے مطابق شادمان قبرستان آنے اور جانے والی سڑکوں پر نالے کا پانی بدستور موجود ہے جس کے سبب شہریوں کو شدید مشکلات درپیش ہیں۔

 

بارش کے بعد حسب روایت ڈی ایم سی اور متعلقہ عملہ ڈیوٹی پر موجود نہیں اور گندے پانی کی نکاسی نہ ہوسکی، گذشتہ چھ سالوں سے ہر سال بارش میں شادمان اے کا نالہ ابل پڑتا ہے۔

نالے میں موجود کچرے کی صفائی نہ ہونے اور ڈرینج نظام نہ ہونے کے باعث نالہ ابل پڑتا ہے اور سڑکیں زیر  آب آجاتی ہیں، اس کے علاوہ نارتھ ناظم آباد اور ناظم آباد کے پوش علاقے تالاب کا منظر پیش کرنے لگے، نارتھ ناظم آباد بلاک ڈبلیو، علامہ اقبال ٹاؤن، بارہ دری، پاپوش نگر کی سڑکوں پر پانی جمع ہے۔

اورنج لائن سے متصل سڑک پر پانی جمع ہونے سے نئی بننے والی سڑک بھی خراب ہونا شروع ہوگئی، شکایتوں کے باوجود کچرہ کنڈی کو ختم نہ کرنے کے باعث بارش کے پانی میں کچرا بھی شامل ہوگیا، کچرا پانی کے ساتھ سڑکوں پر تیرنے لگا۔

Comments

- Advertisement -