تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف نے سعودی وزیر...

سعودی وفد آج اسلام آباد میں اہم ملاقاتیں کرے گا

اسلام آباد : سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن...

فیض آباد دھرنا : انکوائری کمیشن نے فیض حمید کو کلین چٹ دے دی

پشاور : فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ...

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں...

سعودی وزیر خارجہ کی قیادت میں اعلیٰ سطح کا وفد پاکستان پہنچ گیا

اسلام آباد: سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان...

کراچی بارش: سوشل میڈیا پر بھی جعلی خبروں کی برسات شروع ہوگئی

کراچی: شہرقائد میں ہونے والی موسلادھار بارش نے جہاں نئے ریکارڈز قائم کیے وہیں سوشل میڈیا پر جعلی خبروں کی برسات نے بھی سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر کراچی میں ہونے والی بارش سے متعلق ایسی ویڈیوز گردش کررہی ہیں جن میں ایک شخص بلند عمارت سے پانی میں کودتا ہوا نظر آرہا ہے، تو کہیں سڑکوں پر مگر مچھ کا بسیرا دیکھایا گیا، ایک ویڈیو میں بچھلیاں گھر میں تیرتی ہوئی نظر آئیں۔

دراصل یہ تمام ویڈیوز بھارت اور بنگلادیش کی ہیں جسے کراچی کی بارش سے منسوب کرکے دکھایا جارہا ہے، عمارت سے پانی میں چھلانگ لگانے والی ویڈیو بھارتی شہر ممبئی کی ہے جہاں بارش کے دوران جمع ہونے والے پانی نے مذکورہ شہری کو تفریح کا موقع فراہم کیا اور ویڈیو وائرل ہوگئی۔

اسی طرح سڑک پر پانی میں تیرا ہوا مگرمچھ کراچی کا نہیں بلکہ یہ بھی بھارت کے ایک شہر کا ہے۔

علاوہ ازیں سوشل میڈیا پر ایسی ویڈیو بھی دیکھی گئی جس میں بڑی بڑی مچھلیاں کسی شہری کے گھر میں داخل ہوکر تیرتی ہوئی نظر آئیں اور یہ مناظر بھی کراچی کے یوسف گوٹھ کے نہیں بلکہ بنگلادیش کے ہیں۔

Comments

- Advertisement -