The news is by your side.

Advertisement

کراچی بارش، نشیبی علاقوں کی بجلی 36 گھنٹوں سے غائب

کراچی: شہر قائد میں گزشتہ روز سے شروع ہونے والی بارشوں نے کے الیکٹرک کی ناقص کارکردگی کا پول کھول کر رکھ دیا، کے الیکٹرک نے نشیبی علاقوں میں بجلی کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے پانی کی نکاسی کی شرط عائد کردی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں شروع ہونے والی بارشوں کے بعد شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی بند ہوئی اور 36گھنٹے گزر جانے کے بعد بجلی کو بحال نہ کیا گیا۔

کے الیکٹرک مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی میں مسلسل ناکام نظر آرہی جبکہ گزشتہ روز سے اب تک کرنٹ لگنے کے باعث 15 افراد جاں بحق بھی ہوئے۔

کے الیکٹرک کی انتظامیہ نے بجلی بحال کرنے کے لیے پانی کی نکاسی کی شرط رکھ دی۔ اب تک سامنے آنے والی اطلاعات کے مطابق طارق روڈ،بہادرآباد،نارتھ ناظم آباد،نارتھ کراچی کےعلاقوں میں بجلی گزشتہ کئی گھنٹوں سے بند ہے۔

علاوہ ازیں نیوکراچی،سرجانی ٹاؤن،خداکی بستی سمیت مضافاتی علاقوں میں بھی بجلی گزشتہ رو سے بند ہے، لانڈھی کے علاقے 36بی میں 13گھنٹے بعدبجلی بحال ہوئی توپی ایم ٹی پھٹ گئی۔ متاثرہ شہری کا کہنا ہے کہ کےالیکٹرک انتظامیہ کے شکایتی نمبرپربجلی کی بحالی کاکوئی وقت نہیں بتایا جارہا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں