کراچی : رمضان المبارک کے آغاز میں کراچی میں بارش کی پیشگوئی سامنے آگئی تاہم ابتدائی بیس روزوں میں موسم معتدل رہے گا۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے کراچی میں رمضان المبارک کے آغازمیں بارش کی نوید سنا دی، ڈپٹی ڈائریکٹر انجم نذیر نے کہا کہ رمضان کے آغاز پر مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہوگا۔
سسٹم کے زیر اثر کراچی میں بارش کا امکان ہے، ابتدائی بیس روزوں میں موسم معتدل رہے گا اور درجہ حرارت چونتیس ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔
انجم نذیر کا کہنا تھا کہ رمضان کے آخری ایام میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہو سکتا ہے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


