کراچی: بارش کا سسٹم ختم، عید پر معمولی بارشیں ہوں گی، محکمہ موسمیات karachi rain
The news is by your side.

Advertisement

کراچی: بارش کا سسٹم ختم، عید پر معمولی بارشیں ہوں گی، محکمہ موسمیات

کراچی: محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ شہر قائد میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہے گا تاہم شام کے بعد یہ سسٹم کمزور پڑ جائے گا اور عید پر معمولی بارشیں ہوں گی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی اور اُس کے مضافات میں دو روز سے بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، شدید بارشوں کے باعث شہر میں نظام زندگی مفلوج ہوگیا تھا تاہم اب رینجرز ، پاک فوج ، نیوی اور دیگر متعلقہ اداروں کے فلاحی کاموں کی وجہ سے اب شہریوں کی زندگی دوبارہ معمول پر آرہی ہے۔

اب سے کچھ دیر قبل کراچی کے مختلف علاقوں ملیر، گلستان جوہر، سہراب گوٹھ، گلشن اقبال، لیاقت آباد، ناظم آباد، نارتھ ناظم آباد میں دوبارہ بارشیں ہوئیں تاہم چیف میٹرولوجسٹ نے نئی پیش گوئی بھی کردی۔

ڈائریکٹر میٹ کا کہنا ہے کہ بارشوں کا سسٹم آج شام تک کمزور پڑ جائے گا تاہم عید پر موسم ابر آلود رہے گا اور آئندہ دو تین روز تک معمولی بارشیں بھی ہوں گی۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں