منگل, جون 9, 2026
اشتہار

کراچی میں آج بارش کی نوعیت کیا ہوگی؟

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی (19 مارچ 2026): شہر قائد میں گزشتہ شب ہونے والی طوفانی بارش کے بعد آج بھی آسمان پر سیاہ بادل چھائے ہوئے ہیں اور ہلکی بارش جاری ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی میں گزشتہ شب ہونے والی طوفانی بارش کے بعد شہر قائد کی سڑکوں پر پانی جمع ہے اور آج بھی آسمان کو سیاہ بادلوں نے گھیرا ہوا ہے جب کہ کئی علاقوں میں ہلکی بارش جاری ہے۔

محکمہ موسمیات نے آج شہر میں کہیں تیز اور کہیں موسلادھار بارش کی پیشگوئی کی ہے جب کہ بارش کے ساتھ طوفانی ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔

دریں اثنا گزشتہ شب سب سے زیادہ بارش کورنگی میں 55.6 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔ بارش کے بعد رات میں خنکی محسوس کی گئی جب کہ آج صبح مطلع ابر آلود ہونے کے ساتھ موسم خوشگوار ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے جب کہ ہوا میں نمی کا تناسب 75 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔

کراچی طوفانی بارش: جاں بحق افراد کی تعداد 19 ہو گئی، 30 سے زائد زخمی

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں