کراچی( 5 اکتوبر 2025):سندھ رینجرز نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق سندھ رینجرز نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے 3 ملزمان عابد سجاد، شوکت اور احمد شاہ عرف بیٹری کو گرفتار کرلیا، یہ کارروائیاں محمود آباد نمبر 5، مائی گڑی گوٹھ، اتحاد ٹاؤن اور نارتھ ناظم آباد میں کی گئیں۔
ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ ملزمان موٹر سائیکل چوری، چھالیہ، ماوا کی غیر قانونی خریدوفروخت میں ملوث ہیں، ملزمان منشیات فروشی اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں بھی ملوث ہیں۔
ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ ملزمان سے بغیر لائسنس پستول، ایمونیشن، 500 گرام چرس برآمد ہوا، ملزمان کو قانونی کاروائی کے لئے پولیس کے حوالے کر د یا گیا۔
غیر ملکی حکومت کو خفیہ معلومات دینے والا امریکی سرکاری ملازم رنگے ہاتھوں گرفتار


