بدھ, مارچ 11, 2026
اشتہار

رینجرز اور سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی، 3 دہشت گرد گرفتار، بارودی مواد برآمد

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی( 16 فروری 2026): شہر قائد کے علاقے کورنگی، چکرا گوٹھ سے تین خطرناک دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

کراچی کے علاقے کورنگی، چکرا گوٹھ میں رینجرز اور ڈیپارٹمنٹ آف کاؤنٹر ٹیررازم نے انٹیلیجنس معلومات پر مشترکہ چھاپہ مار کر تین خطرناک دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

ترجمان رینجز کے مطابق گرفتار دہشت گردوں میں یاسر عرفات، خدا بخش اور زاہد حسین شامل ہیں، دہشت گردوں سے 5 کلو بارودی مواد اور انتہا پسند لٹریچر برآمد کر لیا گیا ہے۔

ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں نے یہ بارودی مواد شہر کے حساس مقامات پر تخریب کاری کی بڑی کارروائی کے لیے ایک خفیہ ٹھکانے پر چھپا رکھا تھا۔

ترجمان کا یہ بھی کہنا تھا کہ گرفتار دہشت گرد کالعدم تنظیم کے لیے طلباء کی ذہن سازی اور انتہا پسند لٹریچر کی فراہمی میں ملوث تھے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں