بدھ, اپریل 15, 2026
اشتہار

کراچی میں رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی، بھتہ خور مافیا کے 2 کارندے گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی(9 مارچ 2026): سندھ رینجرز اور ایس آئی یو پولیس نے نیو کراچی کے علاقے میں ایک مشترکہ انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے بھتہ خوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث دو اہم ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت محمد اریب عرف مشتاق اور مزمل کے ناموں سے ہوئی ہے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزم اریب کا تعلق بدنامِ زمانہ ‘اسامہ جمیل اور عبدالصمد کاٹھیاواڑی بھتہ مافیا گروپ’ سے ہے، جو شہر کے مختلف علاقوں میں دکانداروں اور تاجروں سے بھتہ وصولی کی سنگین وارداتوں میں ملوث رہا ہے۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ ملزم اریب کے دیگر ساتھی مناز اور اصغر پہلے ہی گرفتار ہو کر جیل جا چکے ہیں، جس کے بعد ملزم گرفتاری سے بچنے کے لیے شہر کے مختلف علاقوں میں روپوش تھا۔

دوسرا گرفتار ملزم مزمل، بھتہ مافیا کے سرغنہ ‘بہادر پی ایم ٹی’ کا قریبی ساتھی بتایا جاتا ہے اور وہ اپنے سرغنہ کے لیے مختلف کاروباری شخصیات سے بھتہ وصول کرنے کی ذمہ داری نبھاتا تھا۔

دورانِ تفتیش یہ انکشاف بھی ہوا ہے کہ یہ گروہ بھتے کے ذریعے حاصل کی گئی رقم کو حوالہ ہنڈی کے غیر قانونی راستے سے بیرونِ ملک منتقل کرنے میں بھی ملوث ہے۔ رینجرز حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے دیگر مفرور ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں