کراچی(9 نومبر 2025): سندھ رینجرز نے لیاری میں کارروائی کرتے ہوئے 5 ڈکیت کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان رینجزر کے مطابق کراچی کے علاقے لیاری میں کارروائی کرتے ہوئے 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان بھتہ خوری، ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔
ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ ملزمان میں معاذ، عرفان اللہ شاہ، عبدالغفور عرف لال، کریم اور بلال شامل ہیں، ملزمان سے نقلی پستول، چوری شدہ موٹر سائیکل اور بھتے کی پرچیاں برآمد ہوئیں۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمان شہریوں کو ڈرانے، دھمکانے کیلئے نقلی پستول کا استعمال کرتے تھے، ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گر فتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ ملزمان کو برآمد سامان سمیت قانونی کارروائی کیلئے پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔
کراچی: لسانی بنیادوں پر قتل وغارت کرنیوالا وصی اللہ لاکھو گروپ کا اہم کارندہ گرفتار


