اتوار, مارچ 16, 2025
اشتہار

کراچی مسلسل کولڈ ویو کی لپیٹ میں : درجہ حرارت6.5 ریکارڈ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : شہر قائد مسلسل کولڈ ویو کی لپیٹ میں ہے ، آج رواں موسم سرما کی سرد ترین صبح رہی اور کم سے کم درجہ حرارت 6.5 تک گرگیا۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں شدید سردی کی لہر جاری ہے اور مختلف علاقوں میں یخ بستہ ہوائیں چل رہی ہیں۔

کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں خون جما دینے والی سردی سے پائپ لائنوں میں پانی جم گیا۔

کراچی میں بدستور سرد ہوائیں چل رہی ہیں، رواں سیزن کی آج سرد ترین صبح میں کم سے کم درجہ حرارت چھ ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات نے آج کوئٹہ کا پارہ منفی نو اور کراچی کا پانچ سے سات ڈگری تک رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔

دوسری جانب لاہور، اسلام آباد، پشاور سمیت ملک بیشتر اضلاع موسم سرد اور خشک رہنے جبکہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم شدید سرد اور صبح کے اوقات میں کہرُ پڑنے کی توقع ہے۔

گلگت بلتستان اورخیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں برف نے ہر سو سفیدی بکھیر دی ہے، ان علاقوں میں جہاں بہت خوبصورت نظارے ہیں وہیں مقامی آبادی کو مشکلات کا سامنا بھی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں