اتوار, اپریل 12, 2026
اشتہار

کراچی کیلئے خطرے کی گھنٹی: کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 39 فیصد تک جا پہنچی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستان میں کورونا کیسز کی شرح میں اضافہ جاری ہے، کراچی میں کورونا مثبت آنے کی شرح تقریباََ 39 فیصد تک جا پہنچی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے مختلف شہروں میں مثبت کورونا کیسز کی شرح کے حوالے سے تفصیلات جاری کردی گئیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں کورونا کی بلند ترین یومیہ شرح کراچی میں ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ کراچی میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 38.79 فیصد ہوگئی، شہر میں گزشتہ روز 7099 ٹیسٹ کیے گئے، جس میں سے 2754 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی جبکہ حیدرآبادمیں کورونا کیسز کی شرح 13.98 فیصد رہی۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ 24 گھنٹے میں اسلام آباد میں کورونا کی شرح 8.86 فیصد ، راولپنڈی میں 7.60 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

ذرائع کے مطابق 24 گھنٹے میں لاہور میں کورونا کی شرح 12.87 فیصد ، گجرات میں 1.19، ملتان میں 2.58 ، بہاولپور میں 1.29 اور فیصل آباد میں 1.12 فیصد رہی۔

اسی طرح کوئٹہ میں کورونا کیسز کی شرح 3.83 فیصد ، پشاور میں 7.24، مردان 1.87 فیصد ، نوشہرہ میں 10، بنوں 1.65 فیصد جبکہ سوات، ایبٹ آباد، صوابی، دیامر، اسکردو میں صفر ریکارڈ کی گئی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں