اسلام آباد : ملک بھر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح میں کراچی سرفہرست ہے ، جہاں کورونا کی شرح 45.14 فیصد پر جا پہنچی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کے حوالے سے تازہ اعدادو شمار جاری کر دیئے ، جس میں بتایا گیا ہے کہ کورونا کی بلند ترین یومیہ شرح کراچی میں ریکارڈ کی گئی ، 24گھنٹےمیں کراچی میں کورونا کی شرح 45.14 فیصد پر جاپہنچی۔
ذرائع نے بتایا کہ 24 گھنٹے میں حیدرآبادمیں کورونا کیسز کی شرح 17.35 فیصد ، گلگت میں 8.25، دیامر میں 2.86، اسکردو میں1.61 فیصد رہی۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ اسلام آبادمیں کورونا کی یومیہ شرح 12.60 فیصد ، راولپنڈی میں 13.08فیصد ، لاہور میں 12.78 فیصد ، بہاولپورمیں 8.10، گجرات میں 1.59، ملتان میں 2.04 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
ذرائع نے کہا کہ 24گھنٹوں کے دوران سرگودھا میں کورونا کی شرح 2.99،فیصل آباد میں 8.44 فیصد ، کوئٹہ میں 8.09فیصد ، پشاور میں شرح 13.79، مردان 9.85 فیصد رہی۔
نوشہرہ میں کورونا کی یومیہ شرح 3.88،ایبٹ آباد میں 1.16 فیصد ، صوابی میں 11.19، بنوں میں1.38 فیصد ، مظفرآبادمیں 20.33 اورمیرپور میں 7.24 فیصد ریکارڈ کی گئی۔