کراچی (22 جنوری 2026): ریڈ لائن اور یلو لائن بی آر ٹی ٹریک کا کام برسوں سے جاری ہے یہ سروس کب شروع ہو رہی ہے اہم خبر سامنے آئی ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت محکمہ ٹرانسپورٹ اور ماس ٹرانزٹ کا اجلاس ہوا جس میں مختلف منصوبوں سمیت ریڈ لائن اور یلو لائن بی آر ٹی کے کام کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا جب کہ سی او سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے ریڈ لائن پر جاری کام، نئی ای وی بسز اور ای وی ٹیکسی شروع کرنے سے متعلق آگہی دی۔
اجلاس کے شرکا کو بتایا گیا کہ نیپا چورنگی کے پاس ریڈ لائن بی آر ٹی کے دونوں اطراف کام مکمل ہونے والے ہیں۔
تاج حیدر پل کے دوسرے حصے کو منہدم کرنے کا کام جاری ہے اور جلد اگلا حصہ شروع ہوگا۔
اس موقع پر صوبائی وزیر شرجیل میمن نے کہا کہ ریڈ لائن اور یلو لائن بی آر ٹی شہر کے اہم مقامات اور کاروباری مراکز کو جوڑنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔ تمام منصوبوں کی مقررہ مدت میں تکمیل کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔
شرجیل میمن نے کہا کہ جدید شہری ٹرانسپورٹ کے بغیر شہر کی ترقی ممکن نہیں۔ بی آر ٹی منصوبوں کی تکمیل سے کراچی کے ٹرانسپورٹ نظام میں واضح بہتری آئے گی جب کہ پنک اسکوٹیز کا دوسرا مرحلہ جلد شروع کیا جائے گا۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


