پیر, جون 8, 2026
اشتہار

کراچی: ہلال احمر کی زمین پر 40 سال سے قائم قبضہ واگزار کرالیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی(20 مئی 2026): کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں ہلال احمر کی زمین پر پچھلے 40 سال سے قائم غیر قانونی قبضہ واگزار کرا لیا گیا ہے۔

چیئرمین ہلال احمر ریحان ہاشمی کی انتھک کوششوں کے نتیجے میں اسپتال کے لیے مختص اس قیمتی اراضی کو مافیا سے چھڑا لیا گیا ہے۔

ہلال احمر کے حکام کے مطابق اورنگی ٹاؤن 5 نمبر میں ہسپتال کی زمین پر قبضہ کر کے وہاں 100 سے زائد دکانیں تعمیر کی گئی تھیں اور قابضین نے اس اراضی پر باقاعدہ کمرشل سرگرمیاں شروع کر رکھی تھیں۔

اس زمین کی واگزاری کے لیے میئر کراچی، کمشنر کراچی اور سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) کو درخواستیں دی گئی تھیں، جس پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔

آپریشن کے دوران غیر قانونی دکانوں کا سامان ضبط کر لیا گیا ہے اور قابضین کو سخت انتباہ جاری کیا گیا ہے کہ دوبارہ قبضہ کرنے کی صورت میں سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

ہلال احمر انتظامیہ کا کہنا ہے کہ واگزار کرائی گئی زمین پر جلد اسپتال قائم کیا جائے گا جہاں عوام کو مفت طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں