The news is by your side.

Advertisement

کراچی میں کرونا وائرس کے 11 نئے کیسز رپورٹ

کراچی: شہر قائد میں کرونا وائرس کے 11 نئے کیسز سامنے آگئے، جس کے بعد سندھ بھر میں آج کرونا وائرس کے 19 مثبت کیس رپورٹ ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ کراچی میں کروناوائرس کے 11 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، سندھ بھر میں کرونا وائرس کے آج 19 مثبت کیس رپورٹ ہوئے۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق سندھ بھر میں کرونا وائرس کے کیسز کی تعداد 440 ہو گئی، کراچی میں رپورٹ ہونے والے کیسز مقامی سطح پر منتقل ہوئے،حیدرآباد میں بھی ایک کیس رپورٹ ہوا ہے، 7 زائرین کا علاج لاڑکانہ قرنطینہ سینٹر میں جاری ہے۔

محکمہ صحت نے بتایا کہ کراچی میں 13 افراد، حیدرآباد میں ایک شخص صحت یاب ہوچکا ہے، صوبے میں اب تک 4662 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

پاکستان میں ایک اور کرونا وائرس کا مریض چل بسا، تعداد 10 ہوگئی

دوسری جانب لاہور میں کرونا وائرس میں مبتلا ایک اور شخص جان کی بازی ہار گیا، جس کے بعد وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 10 ہوگئی۔

واضح رہے کہ پاکستان میں بھی کورونا وائرس کی وبا تیزی سے پھیل رہی ہے اور متاثر افراد کی تعداد 1252 تک جا پہنچی ہے ، سب سے زیادہ کیسز صوبہ سندھ میں رپورٹ ہوئے جبکہ وائرس سے اب تک 10 افراد جاں بحق اور 23 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

fb-share-icon0
Tweet 20

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں