The news is by your side.

Advertisement

کراچی میں کرونا وائرس کے17 نئے کیس سامنے آگئے

کراچی: شہر قائد میں کرونا وائرس کے 17 نئے کیسز سامنے آگئے، جس کے بعد کراچی میں کرونا وائرس کے کیسز کی تعداد 181 ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ کراچی میں کروناوائرس کے 17 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، کراچی میں رپورٹ ہونے والے تمام کیسز مقامی منتقلی کے ہیں۔

محکمہ صحت کے مطابق کراچی میں کروناوائرس کے کیسز کی تعداد181 جبکہ سندھ بھر میں کرونا کیسز کی تعداد 457 ہوگئی ہے۔ شہر قائد میں کرونا وائرس سے متاثرہ 170 افراد زیرعلاج ہیں۔

محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ کرونا سے متاثرہ 14 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں، صحت یاب افراد میں سے 13 کا تعلق کراچی ایک کا حیدرآباد سے ہے۔محکمہ صحت کے مطابق اب تک 185 کیس میں 131 مقامی منتقلی کے ہیں۔

کراچی میں کرونا وائرس کے 11 نئے کیسز رپورٹ

خیال رہے کہ گزشتہ روز محکمہ صحت سندھ کا کہنا تھا کہ کراچی میں کروناوائرس کے 11 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان میں بھی کورونا وائرس کی وبا تیزی سے پھیل رہی ہے اور متاثر افراد کی تعداد 1373 تک جا پہنچی ہے ، سب سے زیادہ کیسز صوبہ سندھ میں رپورٹ ہوئے جبکہ وائرس سے اب تک 11 افراد جاں بحق اور 23 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

fb-share-icon0
Tweet 20

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں