کراچی : شہر قائد میں کورنا کے نئے ویریئنٹ جے این ون کے مزید 6 کیسز سامنے آگئے ، اب تک بیرون ملک سے کراچی پہنچنے والے 15 مسافروں کے ٹیسٹ مثبت آچکے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان محکمہ صحت سندھ کی جانب سے بیان میں کہا ہے کہ بیرون ملک سے کراچی آنیوالے مزید 6 مسافروں کا ریپڈ انٹیجن ٹیسٹ مثبت آگیا۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ مینگورہ سوات کارہائشی 50سالہ شخص اور میرپور ماتھیلو ضلع گھوٹکی کارہائشی 27سالہ مسافر بھی جدہ سے کراچی پہنچا جبکہ مینگورہ سوات کا ہی رہائشی 22 سالہ تیسرا مسافر اور چوتھا40 سالہ رحیم یارخان کارہائشی ریاض سے کراچی پہنچا تھا۔
محکمہ صحت سندھ نے بتایا کہ پانچواں 22سالہ مسافر چارسدہ پشاور کا رہائشی ہے جو ریاض سےکراچی آیا جبکہ چھٹے68سالہ مسافر کا تعلق جیکب آباد سندھ سے ہے جو جدہ سےکراچی پہنچاہے۔
ترجمان نے کہا کہ ان مسافروں کو ممکنہ کورونا علامات کے پیش نظر ٹیسٹ کیا گیا تھا، اب تک بیرون ملک سے کراچی پہنچنے والے 15مسافروں کے ٹیسٹ مثبت آچکے ہیں۔
محکمہ صحت سندھ کے مطابق ریپڈاینٹیجن ٹیسٹ کے15مثبت کیسز میں سے 11کے پی سی آرٹیسٹ مثبت، 4کے نتائج آنا باقی ہیں ، 11مثبت پی سی آرٹیسٹ کیسزمیں سے2 مسافروں کےجےاین ون ویریئنٹ مثبت ہیں، اب تک جےاین ون ویریئنٹ کے 7 مثبت کیسز میں سے 2 بیرون ملک اور 5 مقامی ہیں۔
ترجمان نے بتایا کہ جے این ون ویریئنٹ سےمتعلق محکمہ صحت الرٹ ہے، سندھ کےتمام ڈی ایچ اوز،ٹی ایچ کیوز،اسپتالوں میں ہدایات جاری کی جاچکی ہیں۔
ماہرین کےمطابق کورناکا نیا ویریئنٹ جے این ون گزشتہ کورونا وائرس جیسا طاقتور نہیں، عوام کورونا کے ممکنہ پھیلاؤ سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیراختیار کریں۔