ہفتہ, جون 6, 2026
اشتہار

ریٹائرڈ پولیس اہلکار کی موت، قتل نکلی، 2 بیٹے گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سولجر بازار میں ریٹائرڈ پولیس اہلکار کے جھلسنے کا واقعہ قتل نکلا جس کے الزام میں پولیس نے بیٹے کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے سولجر بازار میں ریٹائرڈ پولیس اہلکار کے جھلس کر جاں بحق ہونے کا واقعہ قتل نکلا جس کے بعد شک کی بنیاد پر پولیس نے بیٹوں کو گرفتار کرلیا۔

سولجر پولیس کا کہنا ہے کہ اہلکار کے دونوں  بیٹوں نے پوسٹ مارٹم کروانے سے انکار کردیا تھا لیکن پولیس نے شک کی بنا پر پوسٹ مارٹم کرایا، ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اہلکار کو پہلے گلہ دبا کر قتل کرنا آیاہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول اہلکار کے دونوں بیٹوں کو شک کی بنیاد پر گرفتار کر لیا گیا اور اس واقعہ کا مقدمہ سرکاری مدعیت میں سولجر بازار تھانے میں درج کیا گیا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں