جمعہ, دسمبر 5, 2025
اشتہار

کراچی کی سڑکوں پر موت کا کھیل جاری، ڈمپر سے کچل کر 2 افراد جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہر قائد کی سڑکوں پر موت بانٹتے ڈمپروں نے دو مختلف واقعات میں 2 افراد کو کچل کر موت کی نیند سلا دیا۔

تفصیلات کے مطابق ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ رزاق آباد میں ڈمپر نے مسافر وین اور رکشے کو کچل دیا، حادثے میں ایک شخص جاں بحق، متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

عینی شاہد کا کہنا ہے کہ ڈمپر کی ٹکر سے رکشہ ڈرائیور موقع پر جاں بحق ہوگیا جس کی شناخت رحیم بخش کھوسو کے نام سے ہوئی ہے۔

دوسرا واقعہ کورنگی چمڑا چورنگی کے قریب پیش آیا جہاں ٹریلر نے راہ گیرکو کچل دیا، پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق شخص کی شناخت نہ ہوسکی، لاش کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق مشتعل افراد موقع پر جمع ہوگئے، جنہوں نے ٹرک کو آگ لگانے کی کوشش کی، ٹریلر قبضے میں لے لیا ہے جبکہ ڈرائیور کی تلاش جاری ہے۔

کراچی میں ڈمپر کی ٹکر سے شہری کی ہلاکت، لیاقت محسود کی ضمانت قبل ازوقت گرفتاری منظور

واضح رہے کہ کراچی کے علاقے گارڈن میں ڈمپر کی ٹکر سے شہری کے جاں بحق ہونے کے کیس میں ملزم ڈرائیور کو ضمانت مل گئی ہے۔

مقامی عدالت نے ڈمپر ڈرائیور نیاز اللہ کی 30 لاکھ روپے کے عوض ضمانت منظور کر لی تاہم زر ضمانت جمع نہ ہونے کے باعث ملزم نیازاللہ کو جیل بھیج دیا گیا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں