ہفتہ, جون 13, 2026
اشتہار

کراچی کی کونسی سڑکیں ٹریفک کے لیے بند رہیں گی؟

اشتہار

حیرت انگیز

ٹریفک پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کراچی کی دو سڑکیں ٹریفک کے لیے بند ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی روڈ پر موسمیات سے نیپا جانے والی سروس روڈ ٹریفک کے لیے بند ہے۔

موسمیات سے نیپا جانے والی سروس روڈ پر ترقیاتی کاموں کا سلسلہ جاری ہے۔

ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے بازار کٹ سے گاڑیاں مین روڈ پر منتقل کی جارہی ہیں۔

علاوہ ازیں جیل روڈ سے مزار قائد جانے والا راستہ بھی ٹریفک کے لیے مکمل طور پر بند ہے۔

چند روز قبل سندھ ہائیکورٹ  نے کہا تھا کہ توقع ہے بی آرٹی ریڈلائن اکتوبر2027ءتک فعال ہو جائے گی اور بی آرٹی کی تعمیر کسی صورت یونیورسٹی روڈ پر ٹریفک کی روانی متاثر نہ کرے۔

یہ پڑھیں: بی آر ٹی اور یونیورسٹی روڈ سے متعلق عدالت کا بڑا حکم

عدالت نے ریمارکس دیے کہ عوام یونیورسٹی روڈ کی خراب حالت سے شدید مشکلات کا شکار ہیں سندھ حکومت 2ماہ کے اندر یونیورسٹی روڈ کو مکمل طور پر فعال بنائے، یونیورسٹی روڈ پر عوامی و نجی ٹرانسپورٹ کی روانی میں کوئی رکاوٹ نہیں ہونی چاہیے۔

عدالت نے کہا کہ حکومت سندھ اس مقصد کےلیے اضافی فنڈز براہِ راست یا ازسرِنو مختص کر سکتی ہے، ٹرانس کراچی ضرورت پڑنے پر مشینری کیلئے ڈسپیوٹ ریزولوشن بورڈ سے رجوع کر سکتا ہے کنٹریکٹر کو معاہدہ ختم کرنے سے متعلق قانونی کارروائی کرنے کی آزادی ہوگی۔

فیصلے کی نقول چیف سیکریٹری اور سیکریٹری بلدیات سندھ کو تعمیل کیلئے ارسال کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کنٹریکٹر کی جانب سے دائر درخواست نمٹا دی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں