جمعہ, مارچ 13, 2026
اشتہار

کراچی میں لوٹ مار کا نیا انداز : ایف آئی اے اہلکار بن کر گھر میں 13 کروڑ سے زائد کی بڑی واردات

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : شہر قائد میں ملزمان نے لوٹ مار کا نیا انداز اپنالیا ، ملزمان ایف آئی اے اہلکار بن کر شوروم مالک کے گھر سے 13 کروڑسے زائد ڈکیتی کے بعد فرار ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے پی ای سی ایچ ایس بلاک 2 میں 13 کروڑ سے زائد کی بڑی واردات ہوئی، جس میں ملزمان ایف آئی اےکےاہلکاربن کر آئے اور 13 کروڑ سے زائد کا سامان لے گئے۔

واردات کا مقدمہ شو روم مالک سالک کی مدعیت میں فیروز آباد تھانے میں درج کرلیا گیا، جس میں کہا ہے کہ رات ساڑھے 3بجےاپنےگھر کےسامنے کار پارک کر رہا تھا، دو مرد اورتین برقعہ پوش خواتین سیاہ رنگ کی کار میں آئے۔

مدعی مقدمے کا کہنا تھا کہ ایک شخص نےایف آئی اے وردی سے ملتے جلتے کپڑے پہن رکھے تھے، شرٹ پرا یف آئی اے کا مونوگرام بھی چسپاں تھا، دونوں افراد نے پستول نکالی اور گھر پر چلنے کو کہا، گھروالوں نےجیسی دروازہ کھولا تمام افراد اندر داخل ہوگئے،مدعی مقدمہ

الماری سے13 کروڑروپے بیگوں میں بھرے، کمرےسے20 گھڑیاں ،ایک اسمارٹ واچ 25پرفیوم اٹھائے اور جاتے جاتے گھرکے افرادکے 9 موبائل فونز اور2 لیپ ٹاپ بھی ساتھ لےگئے، ملزمان کےخلاف قانونی کارروائی چاہتا ہوں۔

+ posts

نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی اور کرائم رپورٹر ہیں، وہ 14 سال سے زائد عرصے سے اپنے شعبے میں مصروف عمل ہیں اور انویسٹیگیٹو نیوز بریکنگ میں مہارت رکھتے ہیں، اور کراچی کے جرائم اور پولیس نظام سے متعلق گہری سمجھ بوجھ کے حامل ہیں۔

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی اور کرائم رپورٹر ہیں، وہ 14 سال سے زائد عرصے سے اپنے شعبے میں مصروف عمل ہیں اور انویسٹیگیٹو نیوز بریکنگ میں مہارت رکھتے ہیں، اور کراچی کے جرائم اور پولیس نظام سے متعلق گہری سمجھ بوجھ کے حامل ہیں۔

مزید خبریں