بدھ, جون 10, 2026
اشتہار

کراچی میں نجی بینک سے ڈاکو 50 لاکھ روپے سے زائد لوٹ کر فرار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن پیر آباد میں نجی بینک کی برانچ سے ڈاکو لاکھوں روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن پیر آباد میں ڈاکو نجی بینک کی برانچ سے 50 لاکھ روپے سے زائد لوٹ کر فرار ہوگئے۔

ایس ایس پی ویسٹ طارق مستوئی کا کہنا ہے کہ بینک میں 4 سے 5 ڈاکوؤں نے واردات کی ہے، 3 مسلح ملزمان بینک میں داخل ہوئے اور 2 باہر رہے، ملزمان نے گارڈ سے پستول اور رائفل چھیننے کے بعد کاؤنٹر سے کیش لوٹا۔

پولیس حکام کے مطابق موٹر سائیکل پر سوار ملزمان بینک کا دروازہ بھی لاک کرکے فرار ہوگئے۔

ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ ڈاکوؤں نے 50 سے 60 لاکھ کے درمیان رقم لوٹی ہے، واردات کی اطلاع پر پولیس اور کرائم سین یونٹ کی ٹیمیں موقع پر پہنچیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بینک اور اطراف کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کی جارہی ہیں۔

یہ پڑھیں: کراچی : لاکھوں روپے کی بینک ڈکیتی کا ڈراپ سین صرف چند گھنٹوں میں، ویڈیو رپورٹ

واضح رہے کہ سی پی ایل سی حکام کا کہنا تھا کہ مارچ 2026 کے دوران اسٹریٹ کرائمز میں خطرناک حد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

سی پی ایل سی کی رپورٹ کے مطابق مارچ کے دوران مجموعی طور پر 3027 موٹرسائیلیں چوری ہوئیں جبکہ 440 چھینی گئیں، شہری 1265 موبائل فونز سے محروم ہوئے، 140 کاریں چوری ہوئی جبکہ 17 گاڑیاں چھینی گئیں۔

+ posts

نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز سے وابستہ نمائندہ خصوصی ہیں، وہ 16 سال سے زائد عرصے سے اپنے شعبے میں مصروف عمل ہیں اور انویسٹیگیٹو نیوز بریکنگ میں مہارت رکھتے ہیں، اور کراچی کے جرائم اور پولیس نظام سے متعلق گہری سمجھ بوجھ کے حامل ہیں۔

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز سے وابستہ نمائندہ خصوصی ہیں، وہ 16 سال سے زائد عرصے سے اپنے شعبے میں مصروف عمل ہیں اور انویسٹیگیٹو نیوز بریکنگ میں مہارت رکھتے ہیں، اور کراچی کے جرائم اور پولیس نظام سے متعلق گہری سمجھ بوجھ کے حامل ہیں۔

مزید خبریں