کراچی کے علاقے ایف بی ایریا بلاک 14 میں فیملی کو گھر کی دہلیز پر لوٹنے کی فوٹیج سامنے آگئی۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے ایف بی ایریا بلاک 14 میں چار مسلح ملزمان نے گھر کی دہلیز پر فیملی کو لوٹ لیا۔
فوٹیج میں دو موٹر سائیکل پر سوار چار ملزمان کو دیکھا جاسکتا ہے، فیملی گھر پر رکی تو تعاقب کرتے ڈاکوؤں نے گھیر کر لوٹ مار کی۔
ملزمان نے شہری کو موبائل فون واپس کیا اور خاتون سے زیورات لے کر فرار ہوگئے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملزمان نے شناخت چھپانے کے لیے ماسک اور ہیلمٹ پہن رکھا تھا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ فیملی نے تاحال مقدمہ درج نہیں کروایا، فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی تلاش جاری ہے۔


