اتوار, مئی 17, 2026
اشتہار

کراچی میں ڈکیتی کی بڑی واردات، ڈاکو بلڈر کے رائیڈر سے 46 لاکھ روپے سے زائد رقم لوٹ کر فرار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: گلستان جوہر میں ڈاکو بلڈر کمپنی کے رائیڈر سے 46 لاکھ روپے سے زائد رقم لوٹ کر فرار ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلستان جوہر بلاک 1 میں واٹر بورڈ دفتر کے قریب ڈکیتی کی بڑی واردات پیش آئی، جہاں ڈاکو بلڈر کمپنی کے رائیڈر سے 46 لاکھ روپے سے زائد چھین کر فرار ہوگئے۔

پولیس نے بتایا کہ واقعہ کی رپورٹ سیلز منیجر عبدالباسط کی مدعیت میں درج کر لی گئی ہے، جس میں سیلز منیجر نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ واردات میں رائیڈر اور ڈرائیور کی ملی بھگت ہوسکتی ہے، جس پر دونوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

ایف آئی آر کے متن میں کہنا تھا کہ رائیڈر نے بتایا کہ تین نامعلوم ملزمان دو موٹرسائیکلوں پر آئے اور واردات کی، ملزمان رائیڈر سے 46 لاکھ روپے لوٹ کر لے گئے جبکہ سیٹ کے نیچے رکھے جانے کی وجہ سے 19 لاکھ 80 ہزار روپے بچ گئے۔

مقدمے میں مزید کہا گیا ہے کہ کمپنی کی ایس او پی کے مطابق بغیر سیکیورٹی گارڈ کے اتنی بڑی رقم لے جانا منع ہے، تاہم رائیڈر اور ڈرائیور نے سیدھا راستہ چھوڑ کر متبادل راستے اختیار کیے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی ہر پہلو سے تحقیقات کی جارہی ہیں اور رائیڈر و ڈرائیور سے تفتیش جاری ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں