اشتہار

کراچی کی نئی فوڈ واک پر ڈکیتی، شہری 7 لاکھ روپے مالیت کے موبائل فون سے محروم

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی(5 نومبر 2026): سندھ مسلم سوسائٹی میں واقع فوڈ واک میں سیکیورٹی کے تمام دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے، جہاں پہلے ہی شہری کو موبائل فون سے محروم کر دیا گیا۔

کراچی کے علاقے سندھ مسلم سوسائٹی میں دو روز قبل ہی افتتاحی مراحل سے گزرنے والی فوڈ واک میں سیکیورٹی کے تمام دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے، جہاں پہلے ہی شہری کو موبائل فون سے محروم کر دیا گیا۔

متاثرہ شہری سلال اپنے والد اور چچا کے ساتھ فوڈ واک پر کھانا کھانے اور تفریح کی غرض سے آیا تھا کہ اس دوران یہ ناخوشگوار واقعہ پیش آ گیا۔

متاثرہ شہری کے مطابق وہ فوڈ واک پر تصاویر بنوا رہا اور ویڈیو ریکارڈ کر رہا تھا کہ اچانک موٹرسائیکل پر سوار دو ملزمان وہاں آ دھمکے۔ موٹرسائیکل پر پیچھے بیٹھے ہوئے ملزم نے تیزی سے ہاتھ ڈالا اور سلال کا قیمتی موبائل فون چھین لیا۔

جس کے بعد دونوں ملزمان اپنے ساتھی کے ہمراہ باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ متاثرہ شہری کے مطابق چھینے گئے موبائل فون کی مالیت 7 لاکھ روپے تھی۔ واقعے کے فوراً بعد متاثرہ شہری کی جانب سے پولیس ہیلپ لائن 15 پر بھی فوری طور پر اطلاع دی گئی تھی۔

پولیس کے مطابق اس واردات کا باضابطہ مقدمہ فیروزآباد تھانے میں متاثرہ شہری کی مدعیت میں درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ایف آئی آر کے مطابق یہ واردات 4 نومبر کی رات ایک بجے کے قریب پیش آئی تھی۔

نئے پراجیکٹ اور تفریحی مقام پر افتتاحی دنوں میں ہی اتنی بڑی ڈکیتی کی واردات نے جہاں انتظامیہ اور پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان لگا دیے ہیں، وہیں متاثرہ شہری کا ویڈیو بیان بھی سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو چکا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں