بدھ, جون 10, 2026
اشتہار

کراچی: سُنار سے 23 لاکھ روپے اور ایک کلو چاندی کی بڑی ڈکیتی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی(8 مئی 2026): شہر قائد کے علاقے کریم آباد میں شارعِ پاکستان پر فلائی اوور کے قریب مسلح ملزمان نے بولٹن مارکیٹ جانے والے ایک سنار کو لوٹ لیا۔

کراچی کے علاقے کریم آباد سے بولٹن جانے والے سنار کے ساتھ ڈکیتی کا واقعہ پیش آیا ہے، واردات کے مناظر شہری نے اپنے موبائل فون میں محفوظ کرلئے، ملزمان شہری سے 23 لاکھ روپے نقد اور ایک کلو چاندی کا بسکٹ چھین کر فرار ہو گئے۔

پولیس کے مطابق واردات اس وقت پیش آئی جب دو موٹر سائیکلوں پر سوار تین ملزمان نے چلتی موٹر سائیکل کی چابی نکال کر شہری کو روکا۔ موٹر سائیکل بند ہوتے ہی ملزمان نے اسلحہ تان لیا اور ہیلمٹ میں رکھی ہوئی 23 لاکھ روپے کی رقم اور چاندی کا تھیلا نکال کر لیاقت آباد کی جانب فرار ہو گئے۔

اس واردات کے مناظر ایک شہری نے اپنے موبائل فون میں محفوظ کر لیے، جس میں ڈاکوؤں کو کامیابی سے فرار ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔

متاثرہ شہری نے فوری طور پر مددگار 15 کو اطلاع دی، جس کے بعد پولیس نے متاثرہ شخص کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے اور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

عید کی شاپنگ کیلئے ڈکیتی کرنے والے کم عمر ملزمان پکڑے گئے

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں