کراچی : کورنگی ناصر جمپ پر ڈکیتی مزاحمت پر قتل ہونے والے نوجوان کے کزن کا اہم بیان سامنے آیا ، جس میں دعویٰ کیا کہ پکڑے جانےوالے مبینہ ڈاکو عبدالباسط کے قتل میں ملوث نہیں۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی ناصرجمپ پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 20 سالہ نوجوان ہوگیا۔
مقتول عبدالباسط کے کزن نے جناح اسپتال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم کورنگی ناصر جمپ پرجوتوں کا ٹھیلا لگاتے ہیں، موٹر سائیکل 2 ملزمان آئے،عبدالباسط سےلوٹ مار کی، اس نے مزاحمت کی تو ملزمان نےفائرنگ کردی۔
کزن کا کہنا تھا کہ فائرنگ سے عبدالباسط شدید زخمی ہوا ، اسپتال منتقلی کے دوران دم توڑ گیا ، مقتول 3 سال سے کورنگی میں لنڈے کا کاروبار کرتا تھا۔
مقتول کے کزن نے دعویٰ کیا کہ پکڑے جانے والے مبینہ ڈاکوعبدالباسط کے قتل میں ملوث نہیں، مقتول 5 بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹا تھا ،آبائی تعلق کوئٹہ سے تھا۔
گذشتہ روز کورنگی ناصر جمپ کے قریب ڈکیتی مزاحمت پر 20 سالہ عبدالباسط کو قتل کردیا گیا تھا۔
پولیس کے مطابق فرار ہونے والے ڈاکوؤں کا زمان ٹاؤن پولیس سے مقابلہ ہوا،جس میں شہری کو قتل کرکے فرار ہونے والے دونوں ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتارکیا گیا تھا۔ جس میں سے ایک ڈاکودوران علاج ہلاک ہوگیا۔
ایس ایس پی کورنگی پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی تلاش شروع کردی ہے۔
خیال رہے کراچی میں رواں سال ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے 73 افراد قتل ہوچکے ہیں۔