منگل, اگست 18, 2026
اشتہار

کراچی: ڈاکوؤں نے موبائل نہ دینے پر بچے کو گولی مار دی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : گڈاپ میں ڈاکوؤں نے ڈکیتی کے دوران موبائل نہ دینے پر بچے کو گولی مار دی، جس سے بچہ زخمی ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گڈاپ تھانے کی حدود میں ڈکیتی کی کوشش کے دوران فائرنگ سے 7 سالہ بچہ زخمی ہو گیا۔

ریسکیو ذرائع نے کہا ملزمان نے کمسن بچے سے موبائل فون چھیننے کی کوشش کی، تاہم بچے کے موبائل نہ دینے پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی۔

گولی لگنے سے بچہ زخمی ہوگیا جسے ریسکیو اہلکاروں نے طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا تاہم ملزمان وارادت کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

پولیس کے مطابق واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور ملزمان کی تلاش کے لیے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز سے وابستہ نمائندہ خصوصی ہیں، وہ 16 سال سے زائد عرصے سے اپنے شعبے میں مصروف عمل ہیں اور انویسٹیگیٹو نیوز بریکنگ میں مہارت رکھتے ہیں، اور کراچی کے جرائم اور پولیس نظام سے متعلق گہری سمجھ بوجھ کے حامل ہیں۔

مزید خبریں