ہفتہ, جولائی 18, 2026
اشتہار

کراچی: ڈیفنس میں ایس ایس پی عرفان سموں کے کزن کے گھر ڈکیتی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 8 میں ایس ایس پی عرفان سموں کے کزن کے گھر ڈکیتی کی واردات ہوئی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ڈیفنس فیز 8 میں ایس ایس پی عرفان سموں کے کزن کے گھر میں ملزمان اسلحے کے زور پر داخل ہوئے اور اہلخانہ کو یرغمال بنا کر لوٹ مار کے بعد فرار ہوگئے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فلیٹ سے لیپ ٹاپ، موبائل فونز اور دیگر سامان لوٹا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق مرتضیٰ کمرشل کے قریب فلیٹ میں ڈکیتی ہوئی، تھانہ ساحل میں واقعے کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان سے متعلق اہم شواہد مل گئے ہیں جن کی جلد گرفتاری متوقع ہے۔

ایس ایس پی عرفان سموں کا کہنا ہے کہ جس گھر میں ڈکیتی کی واردات ہوئی ہے وہاں بھائی اور بھتیجے رہتے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کورنگی نمبر 6 مارکیٹ کے قریب کاسمیٹکس کی دکان میں ڈکیتی کی واردات ہو رہی تھی، جس پر وہاں موجود خواتین نے مزاحمت کی، جس پر ڈکیت فائرنگ کر کے فرار ہونے پر مجبور ہو گئے تھے۔

یہ پڑھیں: خواتین نے کاسمیٹکس کی نئی دکان میں پڑنے والی ڈکیتی ناکام بنا دی

عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ 4 ڈاکو کاسمیٹکس کی دکان میں داخل ہوئے، اُس وقت دکان میں خواتین خریدار بھی موجود تھیں، انھوں نے بہادری سے ڈاکوؤں کا مقابلہ کیا، اور ملزمان فائرنگ کر کے فرار ہو گئے۔

اہم ترین

مزید خبریں