تازہ ترین

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا اہم بیان

اسلام آباد : پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے...

ملازمین کے لئے خوشخبری: حکومت نے بڑی مشکل آسان کردی

اسلام آباد: حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں...

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

کراچی صدر دھماکا، حیدرآباد سے اہم گرفتاری

کراچی صدر دھماکے کے حوالے سے اہم پیش رفت ہوئی ہے اور سی ٹی ڈی نے صدر دھماکے میں ملوث ہلاک دہشتگرد کے ساتھی کو حیدرآباد سے گرفتار کرلیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی صدر دھماکے کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے اور سی ٹی دی نے دھماکے میں ملوث دہشتگرد جو کہ ایک مقابلے میں مارا گیا تھا کے ساتھی کو حیدرآباد سے گرفتار کرلیا ہے۔

سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار ملزم منظور حسین کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے جس کو حیدرآباد میں اقرا یونیورسٹی کے قریب سبحان کالونی کے قریب سے گرفتار کیا گیا ہے جو ریلوے ٹریک پر دھماکے میں بھی ملوث ہے۔

گرفتار ملزم منظور حسین ریاست مخالف سرگرمیوں کے ساتھ دہشتگردی کی وارداتوں میں بھی ملوث ہے اور دہشتگردی کی وارداتوں کیلیے ذہن سازی بھی کیا کرتا تھا۔

سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار ملزم منظور حسین نے 15 مارچ کو اپنے ساتھی اللہ ڈنو کے ساتھ مل کر لوہے کے پائپ میں آئی آئی ڈی بھی بنائی تھی اور وہ 23 مارچ یوم پاکستان کے موقع پر حیدرآباد میں بم دھماکا کرنا چاہتے تھے تاہم سخت سیکیورٹی کے باعث اپنے ناپاک منصوبے کو عملی جامہ نہ پہنا سکے بعد ازاں دونوں ملزمان نے 31 مارچ کو ریلوے ٹریک پر دھماکا کیا تھا۔

سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار ملزم کا ساتھی اللہ ڈنو کراچی کے علاقے صدر بم دھماکے میں ملوث تھا جو چند روز پہلے ہی مقابلے میں مارا گیا ہے۔

واضح رہے کہ 12 مئی کی شب شہر قائد کے مصروف علاقے صدر میں سائیکل میں نصب بم دھماکے کے نتیجے میں ایک نوجوان جاں بحق اور کئی افراد زخمی ہوئے تھے جب کہ اسی بھگدڑ کے دوران ایک کمسن لڑکی کے لاپتہ ہونے کی بھی اطلاعات سامنے آئی تھیں۔

واقعے کے تقریباً ایک ہفتے بعد 18 مئی کو سی ٹی ڈی اور حساس اداروں کا ماڑی پور پانچ سو کوارٹر روڈ پر دہشت گردوں سے مقابلہ ہوا، اس کارروائی میں فائرنگ سے 2 دہشت گرد ہلاک ہو گئے، جب کہ ایک دہشت گرد موٹر سائیکل پر فرار ہو گیا۔

انچارج سی ٹی ڈی مظہر مشوانی کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم علیحدگی پسند تنظیم سے ہے، جن کی شناخت اللہ ڈنو اور نواب کے ناموں سے ہوئی ہے، مظہر مشوانی نے بتایا کہ ہلاک دہشت گرد صدر دھماکے میں ملوث ہو سکتے ہیں۔

بعد ازاں دوسرے روز سی ٹی ڈی حکام مقابلے میں مارے جانے والے صدر دھماکے میں ملوث ہلاک دہشت گرد اللہ ڈنو کی آڈیوکال سامنے لے آئی اور بتایا کہ دہشت گرد اللہ ڈنو کو پیسہ را سے مل رہا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: سی ٹی ڈی صدر دھماکے میں ملوث دہشت گرد اللہ ڈنو کی آڈیو کال سامنے لے آئی ، تہلکہ خیز انکشافات

ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب اور ڈی آئی جی سی ٹی ڈی خرم علی کی سربراہی میں مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران میڈیا سے ویڈیو اور آڈیو شواہد کے ذریعے کراچی میں آئی ای ڈی دھماکے میں اللہ ڈنو کے ملوث ہونے کے شواہد شیئر کیے۔

اس موقع پر سی ٹی ڈی حکام نے مارے گئے دہشت گرداللہ ڈنو کی آڈیو کال بھی سنائی جس میں دہشت گرد اللہ ڈنو اور اس کے سرغنہ اصغر شاہ کو بات کرتے سنا جاسکتا ہے۔

Comments

- Advertisement -