کراچی کے علاقے صدر کوئٹہ بس اڈے کے سامنے ٹھیلا لگانے کے تنازع پر گولیاں چل گئیں۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق ایس ایس پی ساؤتھ کا بتانا ہے کہ صدر کوئٹہ بس اڈے کے قریب دو گروپوں میں فائرنگ ہوئی جس کے نتیجے میں راہ گیر اور بچے سمیت 4 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ بس اڈے کے سامنے ٹھیلا لگانے پر تلخ کلامی اور جھگڑا ہوا، فائرنگ کرنے والے مختلف گاڑیوں میں سوار تھے۔
واقعے کی ویڈیو بھی منظرِ عام پر آئی ہے جس میں فائرنگ ہوتے ہی بھگدڑ مچتے اور ایک ملزم کو سڑک پر بھاگتے ہوئے رائفل سے فائرنگ دیکھا جاسکتا ہے۔
یہ پڑھیں: کراچی میں شارٹ ٹرم کڈنیپنگ کی واردات، ملزمان تانبے سے لوڈ ٹرک چھین کر فرار
پولیس حکام کے مطابق ملزمان اسلحہ کی نمائش اور فائرنگ کرتے ہوئے گاڑی میں فرار ہوئے ہیں۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ زخمی ہونے والوں میں 10 سال کا بچہ اللہ محمد، 14 سال کا بلال عبدالمنان، 16 سالہ احسان اللہ قاسم اور 25 سالہ سعید رسول شامل ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز سے وابستہ نمائندہ خصوصی ہیں، وہ 16 سال سے زائد عرصے سے اپنے شعبے میں مصروف عمل ہیں اور انویسٹیگیٹو نیوز بریکنگ میں مہارت رکھتے ہیں، اور کراچی کے جرائم اور پولیس نظام سے متعلق گہری سمجھ بوجھ کے حامل ہیں۔
عدنان راجپوت اے آر وائی نیوز سے بطور کرائم رپورٹر وابستہ ہیں


