پیر, فروری 9, 2026
اشتہار

کراچی: صدر کوآپریٹو مارکیٹ کی چوتھی منزل پر آگ لگ گئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی کے علاقے صدر میں کوآپریٹو مارکیٹ کی چوتھی منزل پر فلیٹ میں آگ لگ گئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے صدر میں کوآپریٹو مارکیٹ کی 7 منزلہ عمارت کی چوتھی منزل پر فلیٹ میں آگ لگی ہے جس پر قابو پانے کے لیے فائر بریگیڈ پہنچ گئی ہے۔

کوآپریٹو مارکیٹ میں کارنر کے فلیٹ میں آگ لگی ہے فائر بریگیڈ کے پہنچنے سے قبل لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھانے کی کوشش کی۔

بعدازاں ریسکیو حکام نے بتایا کہ کو آپریٹو مارکیٹ کی چوتھی منزل پر فلیٹ میں لگنے والی آگ بجھادی گئی ہے، کولنگ کا عمل جاری ہے، ٹیم نے فوری رسپانس کرتے ہوئے آگ کو کنٹرول کیا۔

واضح رہے کہ گل پلازہ میں آتشزدگی کے واقعے کے بعد لوگ بہت زیادہ محتاط ہوگئے ہیں اور جیسے ہی کوئی آگ لگنے کا واقعہ پیش آتا ہے تو فوری طور پر ریسکیو کو طلب کیا جاتا ہے۔

سانحہ گل پلازہ پر کراچی کی فضا آج بھی سوگوار ہے، عمارت میں سے ملنے والی 27 لاشوں میں 20 کی شناخت ہو گئی ہے جب کہ اب تک 83 لاپتا رپورٹ ہوئے ہیں۔

یہ پڑھیں: سانحہ گل پلازہ پر کراچی کی فضا سوگوار، 27 لاشوں میں 20 کی شناخت، 83 لاپتا رپورٹ

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ گل پلازہ کے ملبے سے انسانی اعضا بھی ملے ہیں، ڈپٹی کمشنر ساؤتھ کے مطابق بیس لاشوں کی شناخت کر لی گئی ہے، اور ناقابل شناخت لاشیں ایدھی سرد خانے منتقل کر دی گئیں۔

لاشوں کی شناخت کے لیے ڈی این اے کلیکشن شروع ہو گیا ہے، 18 افراد کے ورثا نے ڈی این اے سیمپل جمع کرا دیے۔ گل پلازہ کے ملبے پر درجنوں شہری اشکبار ہیں، اور اپنے پیاروں کے لیے اب بھی کسی معجزے کے انتظار میں ہیں۔

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے رات گئے گل پلازہ کا دورہ کیا، اور میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ تمام لاپتہ افراد کے ملنے تک ریسکیو آپریشن مکمل نہیں ہوگا، ادارے ریسکیو آپریشن کے لیے موجود ہیں۔

+ posts

نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی اور کرائم رپورٹر ہیں، وہ 14 سال سے زائد عرصے سے اپنے شعبے میں مصروف عمل ہیں اور انویسٹیگیٹو نیوز بریکنگ میں مہارت رکھتے ہیں، اور کراچی کے جرائم اور پولیس نظام سے متعلق گہری سمجھ بوجھ کے حامل ہیں۔

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی اور کرائم رپورٹر ہیں، وہ 14 سال سے زائد عرصے سے اپنے شعبے میں مصروف عمل ہیں اور انویسٹیگیٹو نیوز بریکنگ میں مہارت رکھتے ہیں، اور کراچی کے جرائم اور پولیس نظام سے متعلق گہری سمجھ بوجھ کے حامل ہیں۔

مزید خبریں