ہفتہ, فروری 7, 2026
اشتہار

کراچی: صدر میں تجاوزات کیخلاف آپریشن، مقدمات درج، مافیا کے 10 کارندے گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی کے علاقے صدر میں تجاوزات اور غیرقانونی پارکنگ کے خلاف کلین اپ آپریشن کیا گیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق صدر کو کلین اپ کرنے کے لیے اسسٹنٹ کمشنر حازم بھنگوار نے ایکشن لیا، غیرقانونی پارکنگ مافیا کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے ہیں جبکہ پارکنگ لگوانے والے 10 مافیا کے کارندوں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا ہے کہ تمام غیرقانونی پارکنگ مافیا کے لوگوں کو لاک اپ کرکے جیل بھیج دیا گیا ہے، کارروائیاں ریگل چوک، ایمپریس مارکیٹ اور اطراف کی مارکیٹوں میں کی گئی ہیں۔

یہ پڑھیں: کمشنر کراچی نے حاظم بھنگوار کو تجاوزات کے خاتمے کا چارج دے دیا

حازم بھنگوار نے کہا کہ 280 دکانوں اور ہوٹلوں کو اب تک سیل کیا جاچکا ہے، صدر ٹاؤن میں غیرقانونی پارکنگ مافیا 100 روپے سے 200 روپے لے رہی تھی۔

انہوں نے کہا کہ پارکنگ غیرقانونی ہے جس کا خاتمہ کیا جائے گا، غیرقانونی پارکنگ کے ناصرف کارندے گرفتار کیے بلکہ ان کے بڑوں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔

حازم بھنگوار نے کہا کہ غیرقانونی تجاوزات ختم کرنے کے لیے ہم ہر حد تک جائیں گے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل کمشنر کراچی نے اسسٹنٹ کمشنر کو صدر سے تجاوزات کے خاتمے کا ٹاسک دیا تھا۔

+ posts

اہم ترین

مزید خبریں