جمعہ, مارچ 13, 2026
اشتہار

کراچی: صدر الیکٹرونکس مارکیٹ میں‌ لگی آگ پر قابو پا لیا گیا، تین گاڑیاں‌ جل گئیں

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی کے علاقے صدر میں واقع النجیبی موبائل مارکیٹ میں آگ لگ لگی جس پر قابو پالیا گیا ہے، پارکنگ میں کھڑی تین گاڑیاں جل گئیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے مصروف علاقے صدر میں گل پلازہ کے قریب واقع النجیبی موبائل مارکیٹ میں اچانک آگ لگی جس نے ساتویں منزل کو اپنی لپیٹ میں لیا تاہم فائر فائٹرز نے چند منٹوں کی جدوجہد کے بعد اس پر قابو پالیا ہے۔

ترجمان ریسکیو 1122 کا کہنا تھا کہ اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم، فائر بریگیڈ اور ایمبولینس روانہ کی گئیں، تین گاڑیاں جائے وقوعہ پر روانہ کی گئی تھیں۔

مارکیٹ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ الیکٹرانک مارکیٹ کے بعد اوپر تمام دفاتر موجود ہیں۔

ایک شخص کو عمارت سے باہر نکال لیا گیا، دھواں بھرنے کے باعث متاثرہ شخص کی حالت غیر ہوگئی اور اسے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

 فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ عمارت میں کوئی بھی شخص پھنسا ہوا نہیں ہے۔

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے آگ پر قابو پانے پر ریسکیو ورکرز کو شاباش دی اور کہا کہ جان و املاک کا تحفظ یقینی بنانے کے لیے جان فشائی سے کام کریں، ایسے واقعات و حادثات کی اطلاعات پر کراؤڈ مینجمنٹ کو مزید بہتر کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ممکنہ حادثات کے پیش نظر اطراف کی سڑکوں پر ٹریفک کی روانی یقینی بنائیں۔

+ posts

نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی اور کرائم رپورٹر ہیں، وہ 14 سال سے زائد عرصے سے اپنے شعبے میں مصروف عمل ہیں اور انویسٹیگیٹو نیوز بریکنگ میں مہارت رکھتے ہیں، اور کراچی کے جرائم اور پولیس نظام سے متعلق گہری سمجھ بوجھ کے حامل ہیں۔

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی اور کرائم رپورٹر ہیں، وہ 14 سال سے زائد عرصے سے اپنے شعبے میں مصروف عمل ہیں اور انویسٹیگیٹو نیوز بریکنگ میں مہارت رکھتے ہیں، اور کراچی کے جرائم اور پولیس نظام سے متعلق گہری سمجھ بوجھ کے حامل ہیں۔

مزید خبریں